i بین اقوامی

چین ، یون نان میں کافی سے متعلق سیاحت کا فروغتازترین

November 30, 2022

چین کے جنوب مغربی صوبہ یون نان کے ثقافتی اور سیاحتی حکام نے حال ہی میں کافی کے وسائل بارے اعلی معیار کی سیاحتی ترقی کو مزید فروغ دینے کے لئے 6 سیاحتی راستے شروع کئے ہیں۔یہ راستے یون نان میں کافی کی پیداوار کے 7 بڑے مراکز کا احاطہ کرتے ہیں جن میں با شان ، پوئر اور ڈالی شامل ہیں۔یون نان کے دارالحکومت کن منگ کی ٹور گائیڈ ایسوسی ایشن کے ٹور گائیڈ جیانگ ڈوپھنگ نے کہا کہ یہ کافی کی کٹائی کا موسم ہے اور سیاح کافی کی پھلیاں چننے سے لیکر دھونے اور خشک کرنے تک پورے عمل بارے سیکھ سکتے ہیں۔ وہ سفر کے دوران اپنے ہاتھوں سے ایک کپ کافی خود کشید کرسکتے ہیں۔ایک بڑی کثیر نسلی آبادی کے ساتھ، یون نان سیاحت کے بھرپور وسائل کا حا مل ہے جس میں خوبصورت مناظراور چین کا چائے اور کافی کا اہم پیداواری علاقہ شامل ہے۔صوبے نے کافی پر مبنی زراعت ، ثقافت اور سیاحت کی مربوط ترقی کو تیز کردیا ہے۔سال 2021 میں صوبے میں کافی کی کاشت کا علاقہ 93 ہزار 333 ہیکٹرز تک پہنچ گیا تھا جس سے 1 لاکھ ٹن سے زائد کافی کی پھلیاں پیدا ہوئیں۔ اس کے صنعتی سلسلے کی مجموعی مالیت 31.63 ارب یوآن (تقریبا 4.4 ارب امریکی ڈالرز)تک ہوچکی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی