چین کے جنوب مغربی صوبے گوئی ژو میں اس وقت 39 بڑے ڈیٹا سینٹرز فعال ہیں یا پھر زیرتعمیر ہیں ۔ پراونشل بگ ڈیٹا ڈیویلپمنٹ ایڈمنسٹریشن بیورو کے مطابق گوئی ژو اپنے سپر بڑے ڈیٹا سینٹرز کی تعداد کے اعتبار سے چین کے صف اول کے علاقوں میں شامل ہوچکا ہے۔ گوئی ژو نے حالیہ برسوں میں صنعتی مواقع کا فائدہ اٹھا تے ہوئے تیزی سے ابھرتی ہوئی صنعتوں ، جیسے ڈیجیٹل معیشت ، نئی توانائی کی بیٹریوں اور مواد کو فروغ دیا اور مسلسل نئے معاشی ترقی کے پوائنٹس میں اضافہ کیا ہے۔ گوئی ژو میں گوئی ژو نیو ایریا پہلے ہی ہواوے اور ٹینسینٹ سمیت ٹیکنالوجی کی بڑی کمپنیوں کے متعدد ڈیٹا سینٹرز کا مرکز ہے اور اس نے تقریبا 500 کاروباری اداروں کو اپنی سمت متوجہ کیا ہے۔ بیورو کے ڈپٹی ڈائریکٹر لو سونگ نے بتایا کہ صوبائی ڈیجیٹل معیشت کی مرکب شرح نمو گزشتہ 5 برس میں 18.1 فیصد تک پہنچ گئی ہے جو ملک میں اول نمبر پر ہے۔ صوبے نے ڈیجیٹل تبدیلی اور کاروباری اداروں کی اپ گریڈیشن کو بھی فروغ دیا اور اس کے جی ڈی پی میں گوئی ژو کی ڈیجیٹل معیشت کا تناسب 2017 کے 23.6 فیصد سے بڑھ کر 2022 میں 39.1 فیصد ہوگیا تھا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی