چین کی غیر فیرس دھاتی صنعت کی پیداوار میں رواں سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران تیز رفتار توسیع ہوئی۔ چین کی غیر فیرس دھاتی صنعت ایسوسی ایشن کے نائب چیئرمین چھن شوئی سین نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ گزشتہ سال کی نسبت پہلی سہ ماہی کے دوران اس شعبے میں بڑے کاروباری اداروں کی صنعتی ایڈڈ ویلیو میں 5.8 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ چھن کے مطابق 10 اقسام کی غیر فیرس دھاتوں کی پیداوار 1 کروڑ 82 لاکھ 60 ہزار ٹن تک پہنچ گئی جو گزشتہ سال کی نسبت 9 فیصد زیادہ ہے۔ چھن نے مزید کہا کہ تانبے، ایلومینیم، سیسہ، زنک، نکل، ٹن، اینٹی مونی، سیلیکان، میگنیشیم اور ٹائٹینیم جیسی 10 نمایاں غیر فیرس دھاتوں کی نئی فہرست کی پیداوار کے مطابق ان اعدادو شمار کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ پرانی فہرست کے مقابلے میں سیلیکان کو شامل کر کے پارے کو اس فہرست سے نکال دیا گیا ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق اس صنعت میں مقرر کردہ اثاثہ جات کی سرمایہ کاری میں 11.9 فیصد اضافہ ہوا جو گزشتہ سال کی اسی مدت کی نسبت 1.2 فیصد پوائنٹس زیادہ ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی