چین نے قدرتی ماحول اور ماحولیاتی تحفظ کو فروغ دینے اور دریائے یانگسی کے طاس کی بحالی کو مزید آگے بڑھانے کے لئے ایک ایکشن پلان جاری کیا ہے۔ حکومت کے 17 اداروں کی جانب سے مشترکہ طور پر جاری کردہ ایکشن پلان کے مطابق 2025 کے آخر تک طاس کے پانی کا مجموعی طور پر معیار ٹھیک رہنا چاہیے، اور ملک کے پانی کے معیار کے 5 درجاتی نظام کے مطابق مرکزی ندی کے پانی کا معیار درجہ دوم پر رہنا چاہیے۔ اس ایکشن پلان میں پینیکے پانی کے تحفظ کو مسلسل بہتر بنانے، اہم دریاں اور جھیلوں کے ماحولیاتی پانی کیاستعمال کی مئوثر ضمانت دی گئی ہے،اور سال 2025 کے آخر تکطاس کے آبی ماحولیات کے معیار کو نمایاں طور پر بڑھانے کا ہدف بھی مقرر کیا گیا ہے۔ اس منصوبے کے مطابق مختلف شعبوں میں ان کوششوں کو تقویت دی جائے گی، جن میں دیگر کے علاوہ شہری سیوریج اور کچریکا انتظام، بحری جہازوں اور بندرگاہوں کے لیے آلودگی کی روک تھام اور اس پر قابو پانے، آبی حیاتیات کے تنوع کی بحالی اور سبز ترقی کے لیے پانی کا تحفظ اور انتظام بھی شامل ہیں۔ چین نے گزشتہ برسوں کے دوران خطے کے ماحولیاتی معیار میں بہتری لانے میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی