i بین اقوامی

چین، دوسری بوسٹر خوراک کے لئے 13 اقسام کی نوول کرونا وائرس ویکسین دستیابتازترین

December 27, 2022

چین میں نوول کرونا وائرس سے نمٹنے کے لئے ریاستی کونسل انٹر۔ایجنسی ٹاسک فورس کے ماہرین کے مطابق مشروط مارکیٹنگ یا ہنگامی استعمال کے لئے منظور شدہ نوول کرونا وائرس ویکسین کی کل 13 اقسام اب دوسری بوسٹر خوراک کے طور پر دستیاب ہیں۔نوول کرونا وائرس کے خلاف ریاستی کونسل کے مشترکہ روک تھام اور تدارک میکانزم کے ماہرین نے کہا ہے کہ دوسری بوسٹر خوراکوں کے انتخاب میں اومی کرون کے خلاف مزاحمت کرنے والی ویکسین کو ترجیح دی جاتی ہے۔جمعہ تک چینی مین لینڈ میں نوول کرونا وائرس ویکسین کی 3 ارب 46 کروڑ سے زائد خوراکیں دی جاچکی تھیں جس کے تحت 90 فیصد سے زائد آبادی کی ویکسی نیشن مکمل ہوچکی ہے۔ماہرین کے مطابق ویکسی نیشن کے بعد اینٹی باڈیز کی سطح وقت کے ساتھ ساتھ کم ہو جائے گی، وائرس کی تبدیلی سے قوت مدافعت پر اثر انداز ہو نے کا امکان بڑھ جاتا ہے جس سے اینٹی باڈیز کم مئوثر ہوجاتی ہیں۔ماہرین نے کہا ہے کہ مطالعے کے مطابق بوسٹر ویکسین سے جسم میں مدافعتی میموری خلیات کو فعال کیا جاسکتا اور اینٹی باڈیز کی سطح میں اضافہ کیا جاسکتا ہے تاکہ شدید بیماری اور موت کی روک تھام کو مزید مئوثر کیا جاسکے۔انہوں نے مشورہ دیا کہ جن اہل افراد کو بوسٹر خوراک نہیں ملی، انہیں وائرس کے خلاف بہتر تحفظ کے لئے جلد از جلد ویکسین لگوانی چاہئے۔انفیکشن خطرے کی زیادہ زد میں آنے والی آبادی کے گروپوں، 60 برس یا اس سے زائد عمر کے افراد، سنگین بنیادی صحت اور کم قوت مدافعت رکھنے والے افراد کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ پہلی بوسٹر خوراک کے 6 ماہ بعد دوسری بوسٹرخوراک حاصل کریں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی