ایگر یکلچرل ڈیو یلپمنٹ بینک آف چائنہ (دیہی پالیسی بینک) نے اپریل کے اختتام تک 60 ہزار سے زائد چھوٹی اور مائیکروں کمپنیوں کو 101.68 ارب یوآن (تقریباً 14.63 ارب امریکی ڈالرز) کا آن لائن قرض جاری کیا۔ اپریل کے اختتام تک چھوٹی اور مائیکرو کمپنیوں کا واجب الادا آن لائن قرض 10.58 ارب یوآن تھا۔ بینک کے مطابق حالیہ برسوں میں اس نے چھوٹے اور مائیکرو اداروں کے آن لائن قرض تعاون میں اضافہ کیا اور فعال طریقے سے ڈیجیٹل قرض دینے کی صلاحیتوں کو فروغ دیا۔ بینک اپنے پالیسی اقدامات کو مزید بہتر بنانے کا سلسلہ جاری رکھے گا تاکہ چھوٹے اور مائیکرو کاروباری اداروں کی مزید معاونت کی جاسکے۔ اس کے علاوہ وہ اپنے قرض کاروبار کی ڈیجیٹل تبدیلی کے ساتھ ساتھ حقیقی معیشت کی اعلی معیار کی ترقی کو بھی فروغ دے رہا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی