i بین اقوامی

چین ، دیہی بینک نے پہلی ششماہی کے دوران 16.1 کھرب یوآن قرض جاری کیاتازترین

July 17, 2023

چین کے زرعی ترقیاتی بینک نے 2023 کی پہلی ششماہی کے دوران ملک بھر میں تقریبا 16.1 کھرب یوآن (تقریباً 225.72 ارب امریکی ڈالر) کا قرض جاری کیا جو ایک بلند ترین سطح ہے۔ بینک کے مطابق جون کے اختتام تک بینک کے جاری کردہ قرض میں خالص اضافہ 829.9 ارب یوآن رہا جبکہ اس عرصے میں واجب الادا قرضے 85.7 کھرب یوآن رہے۔ بینک نے بتایا کہ ابتدائی 6 ماہ کے دوران بینک نے زرعی شعبے اور دیہی علاقوں میں سرمایہ میں تعاون کے لئے تقریبا 12.5 کھرب یوآن مالیت کے بانڈز جاری کئے۔ یہ چین کا واحد زرعی پالیسی بینک ہے جس کا قیام 1994 میں عمل میں آیا تھا۔ یہ براہ راست ریاستی کونسل کے زیرانتظام کام کرتا ہے جو ملک کی کابینہ بھی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی