چین میں بینکرز کے ایک سروے کے مطابق 2022 کی چوتھی سہ ماہی کے دوران چین میں قرض کی مانگ میں اضافہ ہوا ہے۔پیپلز بینک آف چائنہ نے ملک کے تقریبا 3 ہزار 200 بینکنگ اداروں کی سینئر مینجمنٹ کے ایک سروے کے نتائج کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ قرض کی مجموعی طلب کا اندازہ لگانے والا انڈیکس چوتھی سہ ماہی میں 59.5 فیصد رہا ، جو تیسری سہ ماہی کی نسبت 0.5 فیصد پوائنٹس زیادہ ہے۔چوتھی سہ ماہی میں مینوفیکچرنگ، تھوک ، خوردہ ، اور جائیداد کے شعبوں میں قرض کی مانگ میں اضافہ ہوا۔رواں ماہ کے اوائل میں مرکزی بینک کے جاری کردہ مالی اعداد و شمار کے مطابق نومبر میں ملک کے کاروباری شعبے میں قرض کی طلب بڑھی ہے جو مارکیٹ کی بہتری کی سمت اشارہ کرتی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی