چھنگ دو یونیورسٹی گیمز میں مقامی شائقین نے وبائی امراض کے بعد منعقد ہونے والے پہلے بین الاقوامی ملٹی اسپورٹس ایونٹ کے لیے اپنے زبردست جوش و خروش کا مظاہرہ کیا ہے۔ یونیورسٹی گیمز میں 18 کھیلوں کے اور 269 دیگر مقابلے ہوں گے جن کے ٹکٹس رواں سال جون سے خاص طور پر باسکٹ بال، ٹیبل ٹینس، بیڈمنٹن اور ووشو کے لئے بھرپور فروخت ہو رہے ہیں۔ چھنگ دو سے تعلق رکھنے والا چھیان نامی مقامی شخص جمعہ کے روز ہونے والے ٹیبل ٹینس میچ کے لیے فیملی ٹکٹ خریدنے کی جلدی میں تھا جس نے اس دوران کہا کہ مجھے اس ٹورنامنٹ کی میزبانی کرنے بارے اپنے آبائی شہر پر فخر ہے اور اس کے مقامات پر جوش و خروش بھی محسوس ہوتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کی بیٹی بچپن سے ٹیبل ٹینس کھیل رہی ہے لیکن اس نے کبھی اعلی سطح کے مقابلوں کو براہ راست نہیں دیکھا۔ اس بار اسے موقع ملے گا۔ باسکٹ بال کے ایک مداح لیو کو اب تک باسکٹ بال ٹورنامنٹ کا ٹکٹ نہیں مل سکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تھوڑی مایوسی کے باوجود میں ٹی وی پر میچ دیکھوں گا اور چینی ٹیم کی حمایت کروں گا۔ چھنگ دو میں یونیورسٹی گیمز کا 2 کروڑ سے زائد افراد کے ساتھ ساتھ پوری قوم اور دنیا بھر سے آ نے والے شرکا نے گرمجوشی سے استقبال کیا ہے۔ کھیلوں کی ایگزیکٹو کمیٹی کے ایک رکن نے کہا کہ ٹکٹس کی مانگ بہت زیادہ ہے اور ہم نے ضروریات کو پورا کرنے کی بھر پور کوشش کی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی