چین چاند کیلئے اپنا تحقیقی مشن چھانگ ای 6 تین مئی کو خلا میں بھیجے گا۔ چائنہ قومی خلائی انتظامیہ کے مطابق یہ مشن چاند کے دور دراز حصے سے نمونے جمع کرنے کا کام انجام دے گا جس سے یہ مشن انسانی تاریخ میں اپنی نوعیت کا پہلا مشن بن جائے گا۔ چائنہ قومی خلائی انتظامیہ نے کہا کہ اس وقت چین کے جنوبی صوبے ہائی نان میں وین چھانگ خلائی لانچ مقام پر مشن کی تیاریاں تیزی سے جاری ہیں اور لانگ مارچ 5 وائی 8 کیریئر راکٹ میں جلد ایندھن بھردیا جائے گا۔ چائنہ قومی خلائی انتظامیہ نے مزید کہا کہ لانچ میں چونکہ بہت کم وقت باقی ہے اس لئے مشن کی راکٹ ٹیم نے مجموعی طور پر 10 خلائی راستے ڈیزائن کئے ہیں۔ وین چھانگ خلائی لانچ مرکز نے بدھ کو لانچ کے لئے ایک حتمی ریہرسل کی جس میں تمام متعلقہ نظام کی جامع انداز میں آزمائش کی گئی۔ لانچ مقام کے موسمیاتی نظام نے کامیاب لانچ یقینی بنانے کے لئے اس کی نگرانی اور تجزیہ کا عمل مستحکم کیا۔ چاند کھوج مشن چھانگ ای 6 اور لانگ مارچ -5 وائی 8 کیریئر راکٹ کا امتزاج ہفتے کو لانچ مقام پر منتقل کردیا گیا تھا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی