i بین اقوامی

چین، برآمدی کنٹرول پرضوابط کے مطابق عمل در آمد میں اضا فہ جاریتازترین

February 24, 2023

چین کے نائب وزیر تجارت وانگ شوون نے کہا ہے کہ چینی حکومت برآمدی کنٹرول کوبہت اہمیت دیتی ہے اورضوابط کے مطابق عمل درآمد کے لیے کاروباری اداروں کی فعال طور پر رہنمائی کر رہی ہے ۔ وانگ نے2023 ایکسپورٹ کنٹرول کمپلائنس فورم کے دوران کہا کہ چین کا برآمدی کنٹرول بین الاقوامی عدم پھیلا کی ذمہ داریوں کو پورا کررہا ہے اور قومی سلامتی کے تحفظ پر مبنی ہے جبکہ بین الاقوامی تجارت میں سہولت کاری فراہم کررہا ہے۔انہوں نے کہا کہ چین کی حکومت برآمدی کنٹرول پر بین الاقوامی تعاون کی بھرپور حمایت کرتی ہے اور باہمی فائدے اورہر ایک کی جیت پر مبنی نتائج کے لیے کنٹرول شدہ اشیا کی تجارت کو فروغ دیتی ہے۔وانگ نے کہا کہ چین برآمدی کنٹرول کے اقدامات کے غلط استعمال، یکطرفہ پابندیوں اور بین الاقوامی قانون میں بے بنیاد وسیع تر دائرہ اختیار کی سختی سے مخالفت کرتا ہے۔وانگ نے کہا کہ چین کی حکومت کاروباری اداروں کے لیے اپنی رہنمائی اور مدد کو مستحکم بناتی رہے گی اور ان کے جائز حقوق اور مفادات کے تحفظ کے لیے اپنی حمایت جاری رکھے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی