i بین اقوامی

چین، بارش سے متاثرہ 12 لاکھ افراد محفوظ مقامات پر منتقلتازترین

August 04, 2023

چین کے شمالی صوبہ ہیبے میں گزشتہ چند روز کے دوران ہونے والی موسلادھار بارش کے سبب جمعرات کی صبح 10 بجے تک 12 لاکھ سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔ مقامی حکام نے بتایا کہ منتقل کردہ افراد میں 8 لاکھ 57 ہزار 200 کا تعلق ا یسے علاقوں سے جہاں سیلابی پانی کو روکا جاتا اور ان کا ذخیرہ کیا جاتا تھا۔ طوفان ڈوکسوری کے زیراثر ہیبے کے بیشتر علاقوں میں 27 جولائی سے موسلا دھار بارش ہوئی جبکہ صوبے میں اوسط بارش کا تناسب 146 ملی میٹر سے زائد ہوچکا ہے۔ اب تک ہیبے نے ایک لاکھ سے زائد افراد پر مشتمل 4 ہزار 700 سے زائد امدادی ٹیمز امدادی کاموں میں تعاون کے لئے روانہ کی ہیں۔ ہیبے کے محکمہ ہنگامی انتظامات کے مطابق 29 جولائی سے یکم اگست کے درمیان 94 کانٹیز اور اضلاع کے ساتھ ساتھ صوبے کے 826 قصبوں کو شدید بارش کے سبب سیلاب کا سامنا پڑا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی