i بین اقوامی

چین ، بارش سے ہائی وے کا حصہ بہہ گیا، 36افراد ہلاکتازترین

May 02, 2024

جنوبی چین کے ایک پہاڑی علاقے میں تیز بارش کے بعد ہائی وے کا ایک حصہ بہہ جانے سے 36افراد ہلاک ہوگئے۔غیرملکی میڈیاکے مطابق میزو شہر کی حکومت نے بتایا کہ ہائی وے کا حصہ منہدم ہونے سے 23گاڑیاں کھائی میں گر گئیں، واقعہ میں 30دیگر افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں سے کسی کی جان کو خطرہ نہیں ہے۔مسلسل بارش، بجری اور مٹی کے نیچے آنے کی وجہ سے متاثرہ مقام پر ہنگامی سرگرمیوں میں مشکلات کا سامنا ہے اور کارکنوں کو کچھ خطرہ لاحق ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی