i بین اقوامی

چین ، بارش اور سیلاب سے نظام زندگی درہم برہم،لینڈ سلائیڈنگ کے باعث راستے بندتازترین

July 03, 2023

چین کے جنوب مشرقی علاقوں میں شدید بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال نے نظام زندگی کو درہم برہم کردیا۔متاثرہ علاقوں سے شہریوں کو نکالنے کیلئے اقدامات شروع کردیئے گئے،چین کے علاقے انہوئی اور چونگ کنگ کے پہاڑی علاقوں میں ندی نالوں میں طغیانی آگئی۔جس سے کئی بستیاں پانی میں ڈوب گئیں ،لینڈ سلائیڈنگ کے باعث بھی راستے بند ہیں۔جس کی وجہ سے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے میں مشکلات درپیش ہیں۔سیلابی صورتحال کی وجہ سے کئی مقامات پر سڑکیں اور پل بہہ گئے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی