چینی صدر شی جن پھنگ سے سیرالیون کے صدر جولیس ماڈا بائیو نے ملاقات کی جو چین افریقہ تعاون فورم کے سربراہ اجلاس(ایف او سی اے سی) 2024 میں شرکت کے لئے بیجنگ میں موجود ہیں۔ ملاقات کے دوران صدر شی نے کہا کہ ایف او سی اے سی چین۔ افریقہ عملی تعاون کے فروغ کا ایک مثر ذریعہ بن چکا ہے اور جنوب۔ جنوب تعاون کی ایک عمدہ مثال ہے۔ انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ دونوں اطراف کی مشترکہ کوششوں سے یہ سربراہ اجلاس افریقی ممالک کی جدیدیت اور مشترکہ مستقبل کے ساتھ چین ۔افریقہ کمیونٹی کی تعمیر میں نئی خدمات انجام دے گا۔ صدر شی نے اس بات پر زور دیا کہ چین اور سیرالیون کو بنیادی مفادات اور اہم خدشات سے متعلق امور پر ایک دوسرے کے ساتھ مضبوطی سے کھڑا رہنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ چین زراعت، بنیادی ڈھانچے، وسائل اور توانائی جیسے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے لئے سیرالیون کے ساتھ کام کرنے کو تیار ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی