i بین اقوامی

چین اور نیپال کو ملانے والی نئی زمینی بندرگاہ کا افتتاحتازترین

November 14, 2023

چین کے جنوب مغربی شی زانگ خود اختیار خطے اور نیپال کے درمیان گیٹ وے کے طور پر کام کرنے والی ایک نئی زمینی بندرگاہ نے کام شروع کردیا ہے۔ ژام ، گائی رونگ اور بورانگ بندرگاہوں کے بعد لیک ٹسے بندرگاہ چین کے شی زانگ میں چوتھی زمینی بندرگاہ ہے ۔ اس زمینی بندرگاہ پر مجموعی طور پر 40 کروڑ یوآن (تقریبا 5 کروڑ 57 لاکھ امریکی ڈالرز) سرمایہ کاری کی گئی ہے۔ شی گازی کی کانٹی ژونگ با میں واقع لیک ٹسے بندرگاہ شی زانگ میں اب تک کی بلندترین بندرگاہ ہے اور عرصہ دراز سے چین اور نیپال کے درمیان نمک اور اناج کے تجارتی مرکز کے طور پر کام کرتی رہی ہے۔ شی گازی کے میئر وانگ فینگ ہانگ کے مطابق اس کا افتتاح جنوبی ایشیا کے گیٹ وے شی زانگ میں ہمہ جہتی کھلے پن کا نمونہ قائم کرنے کے ساتھ ساتھ چین ۔ نیپال کے درمیان اعلی معیار کے بیلٹ اینڈ روڈ تعاون کے فروغ میں مدد دینے کے لئے بہت اہم ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی