i بین اقوامی

چین اور بیلاروس کی مشترکہ فوجی مشقیں شروعتازترین

July 09, 2024

چین اور بیلاروس نے پولینڈ کی سرحد کے قریب مشترکہ فوجی مشقیں شروع کر دیں جو19جولائی تک جاری رہیں گی۔ برطانویمیڈیاکے مطابق اس ضمن میں بیلاروس اور چین کی وزارت دفاع نے بتایا کہ چین اور بیلاروس نے گزشتہ روزمشترکہ فوجی مشقیں شروع کیں،یہ مشقیں نیٹو کے رکن ملک پولینڈ کی سرحد سے محض چند میل کے فاصلے پر منعقد کی گئیں،بیلاروس کی وزارت دفاع نے مسوشل میڈیا ایپ ٹیلی گرام پربیلاروس کے سپیشل آپریشنز کمانڈ کے چیف میجر جنرل وادیم ڈینیسنکو کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ دنیا میں رونما ہونے والے واقعات تشویشناک ہیں اس لیے ہماری دفاعی صلاحیتوں میں اضافے کے لئے پولینڈ کی سرحد پر واقع بیلاروس کے شہر بریسٹ میں فالکن اسالٹ نامی سے فوجی مشقیں 19جولائی تک جاری رہیں گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی