چائنہ سیکورٹیز ریگولیٹری کمیشن (سی ایس آر سی)اور وزارت خزانہ نے امریکہ کے پبلک کمپنی اکانٹنگ اوور سائیٹ بورڈ (پی سی اے او بی) کے ساتھ آڈٹ نگرانی کے شعبے میں تعاون کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔متعلقہ اداروں کے ذرائع کے مطابق اس معاہدے کا مقصد قانون کے مطابق سرحد پار آڈٹ کی نگرانی میں تعاون کو فروغ دینا اور کمپنیوں کیبیرون ملک اندراج کے لیے بلا روک ٹوک چینلز کو یقینی بنانا ہے جس سے عالمی سرمایہ کاروں کے ساتھ ساتھ دونوں ممالک کی کیپٹل مارکیٹوں اور اجراکنندگان کو فائدہ ہوگا۔اس وقت پی سی اے او بی کے ساتھ رجسٹرڈ چینی آڈٹ فرموں کی تعداد 30سے زیادہ ہے جو امریکی کیپٹل مارکیٹوں میں رجسٹرڈ 200 سے زائد چینی کمپنیوں کو آڈٹ خدمات فراہم کرنے کی اہل ہیں۔ایک دہائی سے زیادہ عرصے سے، سی ایس آر سی اور چین کی وزارت خزانہ پی سی اے او بی اور دیگر امریکی ریگولیٹرز کے ساتھ رابطے اور مشاورتی عمل کو جاری رکھے ہوئے ہے اور وہ مختلف طریقوں سے تعاون کررہے ہیں۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی