چین اور وسطی ایشیا کے پانچ مالک نے ہنگامی انتظامی تعاون کا میکاننزم باقاعدہ طور پر قائم کر دیا ہےچین،قازقستان،کرغیزستان،تاجکستان،ترکمانستان اورازبکستان نے چینی ویغور خودمختار علاقہ کے دارالحکومت اورمچی میں وزارتی اجلاس میں اس میکانزم کے قیام کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے۔ ان 6 ممالک نے 2024 سے 2026 کیلئے ہنگامی انتظامی تعاون کے لئے لائحہ عمل کی بھی منظوری دی اور چین وسطی ایشیا ہنگامی انتظام کے لئے ورکنگ گروپ قائم کرنے کا بھی اعلان کیا۔ چین کی وزار ت ہنگامی انتظام(ایم ای ایم ) نے ا پنیبیان میں کہا ہے کہ یہ میکانزم چھ ممالک کے درمیان باہم فائدہ مند اور عملی تعاون کو گہرا کرنے کیلئے ایک نئے پلیٹ فارم کے طور پر کام کریگا۔ ہم ان پانچ مماالک کیساتھ ہنگامی انتظام کیلئے مواصلات اور تعاون کو مضبوط بنا نے کیلئے تیار ہیں تاکہ مشترکہ مستقبل کیساتھ چین وسطی ایشیائی قریبی کمیونٹی کی تعمیر میں حصہ ڈالا جاسکے۔ ایم ای ایم اہلکار نے کہا کہ تمام چھ ممالک کو قدرتی آفات جیسے زلزلے، سیلاب، جنگلات اور گھاس کے میدانوں میں لگنے والی آگ کے ساتھ معاشی ترقی کو یقینی بنانے اور بڑے خطرات کو کم کرنے کے مشکل کام کا سامنا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی