چین کی انسان بردار خلائی ایجنسی نے ملک کے انسان بردار قمری مشن کے پے لوڈز کے لیے تجاویز طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جسے چاند کی سطح پر سائنسی تحقیق کے لیے استعمال کیا جائے گا۔اعلان کے مطابق، مشن کے وسائل کا بھرپور استعمال کرنے اور چاند پر دریافتوں اور سائنسی تحقیق کو فروغ دینے کے لیے، قمری لینڈر چاند کی سطح پر متعلقہ ریسرچ کے لیے سائنسی پے لوڈ لے جائے گا۔ سی ایم ایس اے نے کہا کہ وہ مضبوط پیش بینی اور جدت کے ساتھ چاند پر سائنسی تحقیق کے لیے ڈیزائن کردہ پے لوڈز کے لیے تحقیقی اداروں، یونیورسٹیوں اور ہائی ٹیک اداروں سے تجاویز طلب کرے گا۔ اعلان میں مزید کہا گیا ہے کہ تجاویز قمری ارضیات اور قمری طبیعیات، مشاہدے، خلائی زندگی کے علوم کے ساتھ ساتھ چاند کی سطح پر گہری کھدائی اور قمری وسائل کے استعمال جیسے شعبوں سے متعلقہ ہونی چاہئیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی