i بین اقوامی

چین، ہانگ ژو ایشیائی کھیلوں میں سبز توانائی سے بجلی کی فراہمیتازترین

September 01, 2023

چین اپنی مضبوط سبز اور کم کاربن مہم کا زبردست مظاہرہ کرتے ہوئے ستمبر کے اختتام پر منعقد ہونے والے ہانگ ژو ایشیائی کھیلوں میں قابل تجدید ذرائع سے حاصل کردہ بجلی فراہم کرے گا۔ ہانگ ژو کھیل ، ایشیائی کھیلوں کی تاریخ کے پہلے مقابلے ہوں گے جس کے کھیلوں کے تمام مقامات کو مکمل طور پر سبز ذرائع سے حاصل کردہ بجلی مہیا کی جائے گی۔ سبزبجلی سے مراد پیداواری عمل کے دوران صفر یا صفر کے قریب کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج یا محدود ماحولیاتی اثرات کے ساتھ بجلی کی فراہمی ہے۔ اس وقت چین میں سبز توانائی میں سورج اور ہوا سے حاصل کردہ توانائی شامل ہے۔ چین کے شمال مغربی سنکیانگ ویغور خوداختیار خطے کے علاقے ہامی میں ونڈ ملز اور گانسو صوبے کے جیایوگوان میں شمسی پینل سے پیدا شدہ بجلی الٹرا ہائی وولٹیج لائنز سے مشرق میں میزبان شہر ہانگ ژو منتقل کی جائے گی۔ ہانگ ژو ایشیائی کھیلوں کی انتظامی کمیٹی میں کھیلوں کے مقام کے شعبہ تعمیر میں آپریشن اور دیکھ بھال کے نگران لی شین فائی کے مطابق ہانگ ژو مختلف ذرائع سے سبز بجلی حاصل کرنے میں مصروف ہے جن میں سنکیانگ، گانسو، چھنگ ہائی اور کھیلوں کا میزبان صوبہ ژے جیانگ شامل ہے۔ میزبان شہر نے مجموعی طور پر62 کروڑ 10 لاکھ کلوواٹ آور سبز توانائی کی 16 ٹرانزیکشنز مکمل کیں جس سے 76 ہزار ٹن معیاری کوئلے کی بچت ہوئی۔ مارچ سے لیکر سال کے اختتام تک ہانگ ژو ایشیائی کھیلوں کے تمام 65 مقابلوں کے مقامات اور دفاتر سبز بجلی سے چلائے جا ر ہے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی