انڈسٹریل اینڈ کمرشل بینک آف چائنہ (آئی سی بی سی) نے اعلی معیار کی ترقی کے فروغ کے لئے زرعی شعبے کے مالی تعاون میں اضافہ کیا ہے۔ بینک نے بتایا کہ اگست کے اختتام تک بینک کے زراعت بارے قرض کا توازن تقریبا 40 کھرب یوآن (تقریبا 557.12 ارب امریکی ڈالرز) تک پہنچ گیا تھا۔ بینک نے خوراک کی فراہمی اور بیج کی صنعت جیسے بنیادی شعبوں میں صارفین کو درست اور مناسب قرض تعاون فراہم کرنے کے لئے قرض مصنوعات تیار کی ہیں۔ اگست کے اختتام تک ان اہم شعبوں میں آئی سی بی سی کا قرض توازن 140 ارب یوآن تک پہنچ چکا تھا۔ بینک نے دیہی صارفین کو بینک کارڈ فیس میں کمی کے ساتھ ساتھ خصوصی ڈپازٹ اور مالی مصنوعات جیسی خصوصی خدمات بھی فراہم کی ہیں۔ آئی سی بی سی نے اگست کے اختتام تک 4 کروڑ 50 لاکھ سے زیادہ دیہی بحالی بینک کارڈ ز جاری کئے جو دیہی مارکیٹ کو فعال کرنے اور دیہی کھپت کے فروغ میں ٹھوس تعاون فراہم کرتے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی