i بین اقوامی

چین ، اگست میں لاجسٹکس شعبے میں بحالی کی رفتار برقرارتازترین

October 06, 2023

چین میں اگست کے دوران لاجسٹکس صنعت میں بحالی کی رفتار جاری رہی اور دوست پالیسیوں کے سبب اس کے ہرشعبے میں طلب میں اضافہ ہوا ۔ صنعتی رپورٹ کے مطابق سماجی لاجسٹکس کی مالیت میں گزشتہ برس کی نسبت 5.2 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ چائنہ فیڈریشن آف لاجسٹکس اینڈ پرچیزنگ کے مطابق ابتدائی 8 ماہ کے دوران سوشل لاجسٹکس گزشتہ برس کی نسبت 4.8 فیصد اضافے سے 2164 کھرب یوآن (تقریبا 300 کھرب یوآن امریکی ڈالر)تک پہنچ گیا۔ شرح نمو ابتدائی 7 ماہ کے مقابلے میں 0.1 فیصد پوائنٹ زائد تھا۔ اگست میں صنعتی مصنوعات کی لاجسٹکس میں گزشتہ برس کی نسبت 4.5 فیصد اضافہ ہوا جبکہ درآمدی اشیا کی لاجسٹکس 18.4 فیصد بڑھی۔ رپورٹ کے مطابق لاجسٹکس صنعت کی مجموعی آمدن ابتدائی 8 ماہ کے دوران گزشتہ برس کی نسبت 4.7 فیصد بڑھ کر 87 کھرب یوآن رہی۔ فیڈریشن نے بتایا کہ اگرچہ سوشل لاجسٹکس کی موجودہ بحالی بڑی حد تک مستحکم نہیں ہے تاہم توقع ہے کہ چوتھی سہ ماہی میں اس شعبے میں سرگرمیاں مسلسل بہترہوں گی کیونکہ طلب میں مزید اضافہ ہوا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی