چین میں ویئرہاس سٹوریج کے شعبہ کی ترقی میں اگست کے دوران کمی دیکھی گئی ہے۔چائنہ فیڈریشن آف لاجسٹکس اینڈ پرچیزنگ اور سی ایم ایس ٹی ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ کی جانب سے مشترکہ طور پر کیے جانیوالے ایک سروے کے مطابق اگست میں اس شعبے کی ترقی کو ظاہر کرنیوالا انڈیکس51.2 فیصد پر کھڑا رہا جو ایک ماہ قبل کے مقابلے 1.9 فیصد پوائنٹ کم اور توسیع کی حد میں اپنی جگہ پر برقرار ہے۔انڈیکس کا 50 فیصد سے اوپر چڑھنا توسیع جبکہ 50 فیصد سے نیچے سکڑنے کو ظاہر کرتا ہے۔انڈیکس میں معمولی کمی سے ظاہر ہوتا ہے کہ سیکٹر کا پھیلا کمزور ہوا ہے جس کی بنیادی وجوہات میں نوول کروناوائرس کے پھیلا کے منفی اثرات اور کچھ خطوں میں شدید موسم شامل ہیں۔سروے میں مستقبل میں اس شعبے کی کارکردگی میں بہتری کی بھی پیش گوئی کی گئی ہے کیونکہ اقتصادی ترقی کو مستحکم کرنے کی پالیسیاں طلب اور رسد کو مزید فروغ دیں گی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی