i بین اقوامی

چین ،افریقہ تجارت میں جنوری سے جولائی کے دوران مستحکم اضافہتازترین

August 23, 2023

چین کی افریقہ کے ساتھ تجارت میں رواں سال کے ابتدائی 7 ماہ کے دوران مستحکم اضافہ ہوا ہے۔ جنرل ایڈمنسٹریشن آف کسٹمز کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق جنوری سے جولائی کے دوران چین اور افریقہ کے درمیان تجارت گزشتہ برس کی نسبت 7.4 فیصد اضافے سے 11.4 کھرب یوآن (تقریبا 158.36 ارب امریکی ڈالرز) رہی۔ چین گزشتہ ایک دہائی سے افریقہ کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار رہا ہے۔ کسٹمز کے اعداد و شمار کے مطابق 2022 میں باہمی تجارت 18.7 کھرب یوآن رہی جو گزشتہ سال کی نسبت 14.8 فیصد زائد ہے ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی