آسٹریلیا میں چین کے سفیر شیا ئوچھیان نے کہا ہے کہ چین-آسٹریلیا تعلقات میں مثبت پیش رفت "ایک حوصلہ افزا آغاز ہے" اور یہ دونوں فریقوں کے لیے ضروری ہے کہ وہ دوطرفہ تعلقات کو درست راستے پر لانے کی کوشش کریں۔شیانے یہ بات نیشنل پریس کلب آف آسٹریلیا سے خطاب کرتے ہوئے کہی، جو کینبرا میں ملک کے معروف اور بااثر شخصیات کے لیے تقریریں کرنے اور میڈیا کے سوالات کے جوابات دینے کا باقاعدہ پلیٹ فارم ہے۔ انہوں نے کہا، "پچھلے 6 ماہ کے دوران، میں نے وفاقی اور ریاستی حکومتوں کے ساتھ ساتھ زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے دوستوں اور ساتھیوں کے ساتھ وسیع رابطے اور خیالات کا تبادلہ کیا ہے۔" "میں نے چین اور چینی عوام کیلیے آسٹریلوی عوام کی مہمان نوازی اور مہربانی کے ساتھ ساتھ ہمارے دونوں ممالک کے درمیان مضبوط، مستحکم، دوستانہ اور تعاون پر مبنی تعلقات کے لیے ان کی توقعات کو شدت سے محسوس کیا اور مجھے بہت حوصلہ ملا ہے۔" اس سال دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 50 ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے۔ شیائو نے کہا کہ گزشتہ 5دہائیوں پر نظر ڈالیں تو دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے میں بڑی کامیابیاں حاصل کی گئی ہیں۔چین اور آسٹریلیا کے درمیان جڑواں صوبوں/ریاستوں اور شہروں کے 100 سے زیادہ جوڑے قائم کیے گئے ہیں۔ کوویڈ-19 وبائی مرض سے پہلے، دونوں ممالک کے درمیان ہر ہفتے تقریبا 200 پروازیں ہوتی تھیں، جن میں ہر سال تقریبا 20 لاکھ مسافر ایک دوسرے سے ملنے جاتے تھے۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی