چین کے وزیر خارجہ وانگ ای اور آسٹریلوی وزیر خارجہ پینی وونگ نے بیجنگ میں چھٹے چین-آسٹریلیا خارجہ اور اسٹریٹجک مذاکرات میں شر کت کی ہے۔کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن وانگ نے نشاندہی کی کہ وونگ کا دورہ دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 50 ویں سالگرہ کے موقع پر ہورہا ہے جو بڑی اہمیت کا حا مل ہے۔انہوں نے کہا کہ چین اور آسٹریلیا کو نہ تو دیرینہ تحفظات ہیں اور نہ ہی بنیادی مفادات کا ٹکرا ہے۔ دونوں فریقوں کو باہمی طور پر ضروری شراکت داری میں باہمی تعاون کرنا چاہئے۔وانگ نے کہا کہ چین۔ آسٹریلیا جامع اسٹریٹجک شراکت داری میں صحت مند اور مستحکم ترقی برقرار رکھنا دونوں ممالک کے عوام کے بنیادی مفادات کو پورا کرتا ہے اور ایشیا بحر الکاہل خطے اور دنیا میں امن و ترقی کے کو فروغ میں بھی سازگار ہے۔
وانگ نے کہا کہ چین دوطرفہ تعلقات بہتر بنانے اور اس کے فروغ میں نئی آسٹریلوی حکومت کی آمادگی کو سراہتا ہے ۔دونوں فریقین کو یہ مقصد حاصل کرنے کے لئے دونوں ممالک کے رہنماں کے درمیان طے شدہ اہم اتفاق رائے پر مشترکہ طور پر عمل درآمد کرنا چاہئے۔وانگ نے کہا کہ دونوں فریقین کو سفارتی تعلقات کے قیام کے وقت کئے گئے وعدوں کی پاسداری کرنی چاہیے۔ ایک درست باہمی افہام و تفہیم اور ایک دوسرے سے مل کر چلنے کے پختہ طریقے پر عمل کرنا اور پالیسیوں میں استحکام برقرار رکھنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ چین اور آسٹریلیا کو ایک دوسرے کی خودمختاری، علاقائی سالمیت، سیاسی نظام اور ترقیاتی طرز کا احترام کرنا، ایک دوسرے کے اندرونی معاملات میں مداخلت سے گریز کرنا اور ایک دوسرے سے برابری کا سلوک کرنا چاہیے۔اس مو قع پر وونگ نے کہا آسٹر یلیا اور چین کی جا نب سے سفا رتی تعلقات کے قیام کے وقت طے کر دہ با ہمی احترام، برابری، با ہمی فا ئدے اور پر امن بقا ئے با ہمی جیسے اصولوں نے با ہمی تعلقات کی ترقی کے فرو غ میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی