چین میں اپریل کے اختتام تک آن لائن سواریاں مہیا کرنے والی کمپنیوں کی تعداد 309 تک پہنچ گئی جو گزشتہ ماہ کی اندراج شدہ تعداد سے 2 زائد ہے۔ وزارت ٹرانسپورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ کے اختتام تک ملک میں منظور شدہ رائیڈ ہیلنگ وہیکل سرٹیفکیٹ اور ڈرائیونگ لائسنسز کی تعداد 23 لاکھ اور 54 لاکھ ہوچکی تھی جو گزشتہ ماہ کی نسبت بالترتیب 2.2 فیصد اور 3.4 فیصد زائد ہے۔ اپریل میں 70 کروڑ 60 لاکھ لائن سواریاں نمٹا ئی گئیں۔ چین کے مشرقی صوبہ ژے جیانگ کا دارالحکومت ہان ژو آن لائن سواریوں کے آرڈر کی تعمیل میں شرح کے اعتبار سے شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر ہے۔ سال 2022 میں آن لائن سواریوں کے سفر میں ٹیکسی کا تناسب 40.5 فیصد تھا جو ایک برس قبل کی نسبت 6.4 فیصد پوا ئنٹس زائد ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی