چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے کہا ہے کہ چین اعلی سطح کے سٹرٹیجک تعاون کے ذریعے دونوں ممالک کے عوام کو زیادہ فوائد پہنچانے،عالمی سلامتی اور استحکام میں وسیع ترحصہ داری کیلئے روس کیساتھ مل کر کا م کریگا۔ وانگ جوکمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن بھی ہیں نے یہ بات دونوں ممالک کے اسکالرز کے ایک اعلی سطحی تھنک ٹینک فورم سے ویڈیو خطاب میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ 75 سال قبل سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد دونوں ممالک کے تعلقات میں اتار چڑھاو دیکھنے کو ملے جس سے باہمی تعلقات وقت گزرنے کے ساتھ زیادہ پختہ اور مضبوط ہوئے ہیں ، ہمارے تعلقات بین الاقوامی اور دو بڑے پڑوسی ممالک کے درمیان تعلقات کے قیام کیلئے ایک نمونہ کی حیثیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دنیا اس وقت ہنگامہ خیز دور سے گزر رہی ہے اسیایک صدی میں نظر نہ آنے والی تیز رفتار تبدیلیوں کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب بڑی طاقتوں کو ذمہ داری لینے کی ضرورت ہے۔ اس ضمن میں چین روس تعاون اور بھی قیمتی ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین اپنے اصل مقاصد پر کاربند رہے گا،ماضی کی کامیابیوں پر مستقبل قائم کرے گا اور روس کیساتھ ملکر آگے بڑھے گا۔ دونوں فریقوں کو باہمی تعاون کے ذریعے مشترکہ ترقی اور تجدید کی کوشش کرنی چاہیے، کھلے پن اور تعاون کے ذریعے باہمی فائدے حاصل کرنے چاہیں، تبادلے اور باہمی طور پر سیکھنے کے ذریعے عوامی حمایت کو مضبوط کرنا چاہیے، عالمی حکمرانی کو عزم کے ساتھ آگے بڑھانا چاہیے اور بین الاقوامی معاملات میں منصفانہ موقف سے حصہ لینا چاہیے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی