i بین اقوامی

چین ، 2022 کے دوران دریائے یانگسی میں پانی کا معیار بہتر ہواتازترین

February 23, 2023

چین نے دریا کے تحفظ کی کوششیں جاری رکھی ہیں جس کے سبب چین کی طویل ترین آبی گزرگاہ دریائے یانگسی میں 2022 کے دوران پانی کے معیار میں مسلسل بہتری ہوئی ہے۔وزارت ماحولیات اور حیاتیات میں شعبہ آبی ماحولیات وحیاتیات کے سربراہ ہوانگ شیازنگ نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ 2022 میں یانگسی کے 98.1 فیصد حصے میں پانی کا معیار درجہ دوم سے اوپر رہا جو کہ ملک میں پانی کے لئے مقرر کردہ معیار کے 5 درجوں میں دوسری بلند ترین سطح ہے۔وزارت کے مطابق اس میں گزشتہ برس کی نسبت ایک فیصد پوائنٹس اضافہ ہوا ہے۔یہ مسلسل تیسرا سال ہے جب دریائے یانگسی کے مرکزی دھارے نے پانی کے معیار کا درجہ دوم برقرار رکھا ہے۔چینی حکومت یانگسی کے تحفظ کو بہت اہمیت دیتی ہے۔ دریا کے کنارے حیاتیاتی تنوع کی بحالی کے لئے چین نے جنوری 2020 میں دریائے یانگسی کے طاس میں 332 مختص علاقوں میں ماہی گیری پر مکمل پابندی لگادی تھی۔اس کے بعد دریا کے مرکزی دھارے اور اس کے معاون دریا پر یہ پابندی 10 سال تک بڑھادی گئی جس کا اطلاق یکم جنوری 2021 سے کیا گیا۔وزارت کے مطابق 2022 میں دریائے زرد کے مرکزی دھارے میں پانی کا معیار پہلی بار درجہ دوم تک پہنچ گیا ہے۔ اس دریا کو چین میں "مدر ریور" بھی کہا جاتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی