ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطے کے چیف ایگزیکٹو جان لی نے عوام کا ذریعہ معاش بہتر بنانے کے عزم کے ساتھ ان کی خدمت کا عزم ظاہر کیا ہے۔ لی نے پالیسی ایڈریس ڈسٹرکٹ فورم 2024 میں شرکت کے دوران کہا کہ وہ اور ان کی ٹیم عوامی رائے پر سنجیدگی سے غور کرکے اپنے لوگوں کے خدشات کو دور کرنے میں جدت کو اپناتے اور فعال رہتے ہوئے معاشرے کے تمام شعبوں کو ایک متحرک معیشت کی تعمیر اور ترقی میں جدوجہد کے لئے یکجا کریں گے۔ لی نے پالیسی ایڈریس ڈسٹرکٹ فورم 2024 میں آئندہ پالیسی سے متعلق عوامی رائے سننے کے لئے پرنسپل عہدیداروں کی اپنی ٹیم کی قیادت کی۔ انہوں نے کہا کہ وہ آج موجود تمام لوگوں کے مشکور ہیں جنہوں نے پالیسی ایڈریس ڈسٹرکٹ فورم میں شرکت کے لئے وقت نکالا اور ان کی ٹیم کے ساتھ بامعنی بات چیت کی۔ گزشتہ دو برس میں پالیسی ایڈریس میں ڈسٹرکٹ فورم سے حاصل کردہ رائے پر بہت سے اقدامات کئے گئے ہیں ۔ عوام کی قابل قدر رائے نے معاشرے اور مقامی برادریوں کو درپیش مسائل سے متعلق گہری آگاہی کے حصول میں مدد دی جس سے ہمیں ایسی پالیسیاں تیار کرنے میں مدد ملی ہے جو عوامی ضروریات بہتر طریقے سے پورا کرتی ہیں۔ دو گھنٹے تک جاری رہنے والے اس فورم میں اراضی ، رہائش، نقل و حمل، اختراع و ٹیکنالوجی، مالیاتی خدمات کے فروغ، ثقافتی و تخلیقی صنعتوں، تعلیم، نوجوانوں، تخفیف غربت اور پسماندہ افراد کی مدد اور صحت کی دیکھ بھال جیسے موضوعات پر بات چیت ہوئی۔ تقریب میں زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے تقریبا 120 افراد نے شرکت کی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی