لاطینی امریکہ اور کیریبین(ایل اے سی)ممالک کے نوجوانوں، چینی نوجوان اسکالرز اور کاروباری افراد سمیت تقریبا 70 نوجوان ہفتے کے اختتام پر چین کے صوبہ گانسو کے شہر ڈن ہوانگ میں جمع ہوئے، جس کے دوران تہذیبوں کے مابین باہمی سیکھنے اور مشترکہ ترقی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ چائنا ایل اے سی یوتھ ڈیویلپمنٹ فورم کے دوران لین ژو یونیورسٹی، ڈن ہوانگ ٹیکسٹوال ریسرچ انسٹی ٹیوٹ اور دیگر اداروں کے نوجوان نمائندوں نے بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کی مشترکہ تعمیر اور ثقافتی وراثت اور جدت طرازی میں نوجوانوں کی ذمہ داری جیسے موضوعات پر کلیدی تقاریر کیں۔ چین، ارجنٹائن، برازیل، چلی، کولمبیا، ہنڈوراس، وینزویلا اور دیگر ممالک کے ثقافتی نمائندوں اور نوجوان تنظیموں کے رہنماں نے تقریب کے دوران ثقافتی ورثے کے تحفظ، ثقافتی وراثت کی تعلیم، اور نوجوانوں کی جدت طرازی اور روزگار پر اپنے خیالات کا تبادلہ کیا۔ اس فورم کی میزبانی آل چائنا یوتھ فیڈریشن نے کی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی