i بین اقوامی

چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو،افغان چلغو زے اور خشک خوبانی کے ہول سیل آرڈرتازترین

November 07, 2022

چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو میں افغان چلغو زے اور خشک خوبانی کی دھوم ، ہول سیل آرڈر مل گئے ، افغان نمائش کنندہ نے کہا ہے کہ چین اور افغانستان کے درمیان بہت اچھی شراکت داری ہے، ہم دونوں ممالک کے درمیان مزید کاروبار کریں گے،چین افغان مصنوعات کے لیے بہت اچھی مارکیٹ ہے اور نقل و حمل میں کوئی وقت نہیں ، ہماری حکومت بدل گئی ہے، بہت سے ممالک ہمیں ویزے نہیں دیتے، چین اب بھی ہمارے لیے کھلا ہے۔ گوادر پرو کے مطابق چین کے شہر شنگھائی میں چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو ( سی آئی آئی ای ) جاری ہے جس کے ایک کونے میں قائم خوراک اور زرعی مصنوعات کے ایک خصوصی بوتھ نے بہت سے زائرین کو اپنی طرف متوجہ کیا۔ سی آئی آئی ای میں ایک افغان نمائش کنندہ یوسف سادات جو روانی سے چینی بول سکتے ہیں نے کہا کہ یہ پہلی بار ہے کہ ہم نے سی آئی آئی ای میں شرکت کی ہے، اور ہمیں پہلے ہی دن کچھ ہول سیل آرڈر مل چکے ہیں، ۔ ' انہوں نے کہا اس سال ہم خشک خوبانی، زعفران کروکس، چلغوزہ ، وغیرہ لائے ہیں۔ سب سے مشہور مصنوعات خشک خوبانی اور چلغوزہ ہیں۔ مجھے یقین ہے کہ اگلے چند دنوں میں مزید گاہک اور آرڈر ہوں گے۔ گوادر پرو کے مطابق اس نے کہا میرے خیال میں افغان مصنوعات ابھی تک چین میں مشہور نہیں ہیں، جبکہ سی آئی آئی ای ہمیں اپنی مصنوعات دکھانے کے لیے ایک پلیٹ فارم مہیا کر تی ہے۔ چینی مارکیٹ آہستہ آہستہ ہمیں جا ن اور پہچان رہی ہے۔

اس وقت، ہمارے پاس ابھی بھی تین یا چار کنٹینرائزڈ پروڈکٹس یہاں راستے میں ہیں۔ گوادر پرو کے مطابق یوسف کے باس اور ڈرائی فروٹ کاروبار کے مالک ندا محمد پوپل نے بھی چین کے کھلے پن کو سراہا اور کہا کہ چین اور افغانستان کے درمیان بہت اچھی شراکت داری ہے، ہم دونوں ممالک کے درمیان مزید کاروبار کریں گے۔ چین افغان مصنوعات کے لیے بہت اچھی مارکیٹ ہے اور نقل و حمل میں کوئی وقت نہیں ۔ اس کے علاوہ کیونکہ ہماری حکومت بدل گئی ہے، بہت سے ممالک ہمیں ویزے نہیں دیتے۔ چین اب بھی ہمارے لیے کھلا ہے۔ میںچین سے افغانستان تک کھاد کی طرح بہت زیادہ درآمدات بھی کرتا ہوں۔ گوادر پرو کے مطابق جولائی میں چینی ریاستیقونصلر اور وزیر خارجہ وانگ ای نے افغان عبوری حکومت کے قائم مقام وزیر خارجہ امیر خان متقی سے بات چیت کی۔ وانگ نے اس بات پر زور دیا کہ چین افغانستان کی قومی ترقی کی حکمت عملیوں کے ساتھ بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو ، چین پاکستان اقتصادی راہداری ( سی پیک ) کی افغانستان تک توسیع کی حمایت اور چین کے ترقی کے مواقع کو بانٹنے کے لیے تیار ہے۔ گوادر پرو کے مطابق پاکستان میں اعلیٰ قسم کی خوبانی اور چلغوزے کی بھی بڑی پیداوار ہے۔ امکان ہے کہ مستقبل میں ہم سی آئی آئی ای میں پاکستانی ڈرائی فروٹ بھی دیکھیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی