چائنہ اسٹیٹ ریلوے گروپ کمپنی لمیٹڈ کو 2023 کی پہلی ششماہی کے دوران توقع سے بہتر کاروباری آمدن ہوئی۔ ادارے کے مطابق ابتدائی 6 ماہ میں آمدن 19.6 فیصد اضافے سے 580.7 ارب یوآن (تقریبا 80.87 ارب امریکی ڈالر) رہی۔ اس مدت میں مسافروں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوا اور ان کے دورے دوگنے سے زیادہ بڑھ کر 1.69 ارب ہوگئے۔ پہلی ششماہی کے دوران ریلوے سے تقریبا 1.93 ارب ٹن سامان کی نقل و حمل ہوئی۔ ریلوے کے شعبے میں فکسڈ اثاثہ سرمایہ کاری 304.9 ارب یوآن تک پہنچ گئی جو گزشتہ برس کی نسبت 6.9 فیصد زائد ہے ۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی