چین کے سب سے بڑے نیوکلیئر پاور آپریٹرز میں سے ایک چائنہ نیشنل نیوکلیئر کارپوریشن کے 2018 میں ملک کے نیوکلیئر پاور پلانٹ بلڈر کے ساتھ انضمام کے بعد سے صاف توانائی کے ذرائع سے بجلی کی مجموعی پیداوار 863.1 ارب کلو واٹ تک پہنچ گئی ہے۔ چائنہ نیوکلیئر انجینئرنگ اینڈ کنسٹرکشن کارپوریشن کو 31 جنوری 2018 کو سی این این سی میں ضم کردیا گیا تھا۔ سی این این سی نے کہا کہ اس کی صاف توانائی کی پیداوار ، جس کے نتیجے میں کوئلے کی کھپت میں 26 کروڑ 20 لاکھ ٹن کی کمی اور کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج میں 68 کروڑ 80 لاکھ ٹن کی کمی واقع ہوئی ، 2.26 ارب درخت لگانے اور 18 لاکھ 80 ہزار ہیکٹر رقبے پر جنگلات لگانے کے مساوی ماحولیاتی فوائد کا حامل ہے۔ سی این این سی اب تک 25 آپریشنل نیوکلیئر پاور یونٹس میں کام کرتا ہے اور کنٹرولنگ حصص رکھتا ہے جس کی مشترکہ صلاحیت 2 کروڑ 37 لاکھ 50 ہزار کلو واٹس ہے۔ کمپنی کے پاس اس وقت 15 منظور شدہ نیوکلیئر پاور یونٹس زیر تعمیر ہیں جن کی متوقع گنجائش 1 کروڑ 62 لاکھ 50 ہزار کلوواٹس ہے ۔ 2022 میں ان پاور یونٹس نے 185.81 ارب کلو واٹ بجلی پیدا کی جو ملک کی مجموعی جوہری توانائی کی پیداوار کا 44.48 فیصد ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی