چین میں چھٹی چائنہ ۔ جنوبی ایشیا نمائش اور 26 ویں چائنہ کن منگ درآمدی و برآمدی میلے میں 169 منصوبوں پر دستخط کئے گئے ہیں جن کی سرمایہ کاری کی مالیت 400 ارب یوآن (تقریبا 56.3 ارب امریکی ڈالرز)ہے۔سرمایہ کاری کے منصوبوں میں چین کے جنوب مغربی صوبہ یون نان میں 12 اہم صنعتوں پر توجہ مرکوز کی گئی ہے ، جن میں سبز توانائی ، سطح مرتفع کی خصوصیات کے ساتھ جدید زراعت ، جدید اشیا سازی ، نیا مواد اور بائیو میڈیسن شامل ہیں۔آن لائن اور آف لائن منعقدہ اس 4 روزہ تقریب میں 80 ممالک، خطوں اور بین الاقوامی تنظیموں سے وابستہ افراد شرکت کررہے ہیں جو "نئی ترقی کے نئے مواقع" کے موضوع پر تبادلہ خیال کریں گے۔صوبہ یون نان کے دارالحکومت کن منگ میں نمائش کا آ غاز ہفتہ کے روز ہوا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی