چین میں امریکی سفیر نکولس برنز نے کہا ہے کہ حالیہ چائنہ بین الاقوامی درآمدی نمائش (سی آئی آئی ای) میں امریکی سرکاری وفد اور کاروباری اداروں کی شرکت چین کے ساتھ زیادہ مستحکم اور نتیجہ خیز تعلقات میں امریکی دلچسپی کو ظاہر کرتی ہے۔ اس نمائش کا آغاز 2018 سے ہوا تھا، اس مرتبہ پہلے کی نسبت زیادہ امریکی اداروں نے اس میں شر کت کی، 200 سے زیادہ امریکی کاروباری ادارے اور نمائش کنندگان اس میں یکجا ہوئے،اس میں سے 17 نمائش کنندگان نے پہلی بار امریکی حکومت کی سربراہی میں نمائش کے دوران امریکی خوراک و زراعت پویلین قائم کیا۔ برنز نے سی آئی آئی ای کے دوران شِںہوا کے ساتھ ایک امشترکہ انٹرویو میں بتایا کہ امریکہ نے محسوس کیا ہے کہ اس کے معاشی وجوہات کے سبب شنگھائی میں موجودگی ضروری ہے تاکہ عوامی جمہوریہ چین کے ساتھ نتیجہ خیز تعلقات ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس رواں سال کاروبار اور نمائش کنندگان کی سب سے زیادہ تعداد ہے، یہ کسی بھی دوسرے ملک سے کہیں زیادہ ہے اور یہ تعلقات کے لئے امریکی عزم کا اعادہ ہے۔ امریکی سفیر برنز نے دو طرفہ تجارت کو معیشت کے بہت اہم شعبوں میں توسیع قرار دیتے ہوئے کہا کہ چین اب امریکہ کا تیسرا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین کے ساتھ ہمارے اقتصادی اور تجارتی تعلقات اہم ہیں۔ 2022 میں دو طرفہ تجارت 1970 کی دہائی کے بعد سے ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی