چین میں روانڈا کے سفیر جیمز کیمونیو نے کہا ہے کہ چھٹی چائنہ انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو (سی آئی آئی ای ) انکے ملک کے لیے بہت اہمیت رکھتی ہے۔رواں سال کی چھٹی چائنہ انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو 5نومبر سے 10 نومبر تک شنگھائی میں منعقد ہوئی، جس میں 3ہزار400 سے زیادہ نمائش کنندگان کے ساتھ 154 ممالک، خطوں اور بین الاقوامی تنظیموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔کیمونیو نے ایک تحریری انٹرویو میں شِنہوا کو بتایاکہ چائنہ انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو روانڈا کے لیے بہت اہمیت رکھتی ہے۔ اس باوقار تقریب میں ہماری اس بار چھٹی شرکت ہے اور گزشتہ برسوں کے دوران نمائش نے روانڈا کی چین میں برآمدات بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔چینی کسٹم کے اعداد و شمار کے مطابق 2022 میں چین اور روانڈا کے درمیان دو طرفہ تجارتی حجم 47 کروڑ 70لاکھ ڈالر تک پہنچ گیا تھا۔مشرقی افریقہ کے اس ملک کی چین سے برآمدات 2017 میں2کروڑ89لاکھ ڈالر سے بڑھ کر 2022 میں7کروڑ5لاکھ ڈالر تک پہنچ گئیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی