چاڈ کے دارالحکومت انجمینہ میں وسیع پیما نے کے دھماکے ہوئے۔انجمینہ ہوائی اڈے کے قریب گوندجی علاقے میں فوجی گولہ بارود کے ڈپو میں آگ لگ گئی۔صدر محمد ادریس ڈیبی اتنو نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ اسٹریٹجک ریزرو کیمپ میں گولہ بارود کے ڈپو میں لگنے والی آگ میں جانی اور مالی نقصان برداشت کرنا پڑا ہے۔ انہوں نے جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے واقعے کی وجوہات جاننے کے لئے تحقیقات کا بھی اعلان کیا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی