i بین اقوامی

بہتر مستقبل کا خواب سجائے یورپ جانے والے 951افراد زندگیاں گنوا بیٹھےتازترین

July 07, 2023

رواں سال 2023کے پہلے چھ ماہ میں سمندر کے راستے اسپین پہنچنے کی کوشش میں 49بچوں سمیت کم از کم 951افراد ہلاک ہو چکے ہیں، ایک رپورٹ کے مطابق سمندر میں ہلاک ہونے والے افراد کا تعلق 14ممالک سے ہے جن میں الجیریا، کیمرون، کوموروس، ڈیموکریٹک ریپبلک آف کانگو، ایتھوپیا، گنی، آئیوری کوسٹ، مالی، مراکش، گیمبیا، سینیگال، سری لنکا، سوڈان، شام اور گیمبیا شامل ہیں،رواں سال کی پہلی ششماہی میں چار مختلف راستوں پر روزانہ اوسطا پانچ افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ ان راستوں میں جزائر کینری کا راستہ، بحیرہ البوران کا راستہ، الجزائر کا راستہ اور آبنائے جبرالٹر کا راستہ ہے، رپورٹ کے مطابق جنوری اور جون کے درمیان 19کشتیاں لاپتہ ہوئیں جن میں یہ تمام افراد سوار تھے،کینری جزائر کے راستے اسپین جانے والے افراد کی راستے میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ کی گئیں، 28واقعات میں 778افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی