i بین اقوامی

بڑھتی علاقائی کشیدگی میں یمن پراسرائیلی حملے باعث تشویش ہیں ، اقوام متحدہتازترین

July 22, 2024

اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ بڑھتی ہوئی علاقائی کشیدگی میں یمن پر اسرائیلی حملوں پر گہری تشویش ہے، ان حملوں میں مبینہ طور پر 6افراد ہلاک اور 80سے زائد زخمی ہوئے ۔عالمی میڈیا کے مطابق عالمی ادارے کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے یمن کے بندرگاہ کے حامل شہر الحدیدہ پر اسرائیل کے فضائی حملوں پر ردعمل کا اظہار کیا ہے ، اس حملے میں مبینہ طور پر کم از کم چھ افراد ہلاک اور 80سے زائد زخمی ہوئے۔سیکرٹری جنرل نے تنازع میں شامل تمام فریقوں سے تحمل سے کام لینے کی اپیل کرتے ہوئے کہاکہ اسرائیل نے ان حملوں کی ذمہ داری قبول کی ہے جو ہفتے کے روز کیے گئے ، اس جنگ نے پہلے ہی یمن میں صحت کی دیکھ بھال سمیت بیشتر شعبوں کو تباہ کر دیا ہے اور یہ دنیا کے بدترین انسانی بحرانوں میں سے ایک ہے،انہوں نے کہاکہ یمن کی نصف آبادی(تقریبا 18.2ملین افراد )کو کسی نہ کسی شکل میں مدد کی ضرورت ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی