i بین اقوامی

برطانوی طلبا کیلئے سڑک پار کرتے ہوئے حادثات سے بچنے کیلئے اسکرین ڈائون، آئیز اپ مہم کا آغازتازترین

September 11, 2024

برطانیہ میں طلبہ کو سڑک عبور کرتے ہوئے حادثات سے بچنے کیلئے موبائل فون کی بجائے راستے پر نظریں رکھنے کیلئے اسکرین ڈائون، آئیز اپ مہم شروع کردی گئی،انشورنس کمپنی کے سروے کے مطابق برطانیہ میں 12سے 15برس کے 95فیصد بچوں کے پاس موبائل فون ہیں،انشورنس کمپنی کا کہنا تھا کہ برطانیہ میں سیکنڈری اسکول کے طلبا سڑک پار کرتے ہوئے موبائل فون پر اتنے مگن ہوتے ہیں کہ ہر 5میں سے ایک طالبعلم گاڑی سے ٹکرایا یا ٹکراتے ٹکراتے بچا،سروے نتائج کے مطابق 84فیصد نے سڑک پر موبائل فون کے استعمال کا اعتراف کیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی