i بین اقوامی

برطانوی وزیراعظم نے 2019سے ابتک ایک لاکھ پائونڈز سے زیادہ مالیت کے تحائف اور فوائد ڈکلیئر کردیےتازترین

September 19, 2024

برطانیہ کے وزیراعظم سر کئیر اسٹارمر نے 2019سے ابتک ایک لاکھ پائونڈز سے زیادہ مالیت کے تحائف اور فوائد ڈکلیئر کردیے، یہ رقم کسی بھی برطانوی رکن پارلیمنٹ کی جانب سے ظاہر کی گئی رقم سے زیادہ ہے،کئیر اسٹارمر اپریل 2020سے لیبر پارٹی کے رکن پارلیمنٹ ہیں، جولائی میں انہوں نے اقتدار حاصل کیا تھا، انہیں اس بات پر شدید تنقید کا سامنا ہے کہ انہوں نے ایک امیر کاروباری شخصیت سے ہزاروں پائونڈ مالیت کے کپڑے تحفے میں لیے تھے،تاہم برطانوی وزیراعظم کا کہنا ہے کہ انہوں نے کسی قانون کی خلاف ورزی نہیں کی اور تمام تحائف ظاہر کیے ہیں،برطانوی میڈیا کا دعوی ہے کہ اسٹارمر نے 2019سے ابتک 1لاکھ 7ہزار 145پائونڈ مالیت کے تحائف لیے ہیں،تحائف میں ساڑھے 12ہزار پائونڈ مالیت کے پریمئیر لیگ کے ٹکٹ بھی شامل ہیں جو کہ ریگولیشن سے متعلق وزیراعظم کے منصوبے کیخلاف لابنگ میں مصروف ہے،اسٹارمر کے بعد سب سے زیادہ تحائف لینے والی لوسی پال ہیں جنہوں نے 40ہزار 289پائونڈ کے تحائف لیے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی