i بین اقوامی

برطانوی وزیراعظم کی حفاظت پر مامور پولیس افسر انتخابات کی تاریخ پر شرط لگانے پر گرفتارتازترین

June 20, 2024

برطانوی وزیراعظم رشی سونک کی پروٹیکشن ٹیم کے افسر کو انتخابات کی تاریخ پر مبینہ شرط لگانے پر معطل کرکے گرفتار کرلیا گیا۔میٹ پولیس کے مطابق گیملنگ کمیشن کے علاوہ میٹ پولیس بھی مبینہ شرط کی تحقیقات کر رہی ہے۔برطانوی میڈیا کے مطابق میٹ پولیس نے گزشتہ جمعہ کوگیملنگ کمیشن سے رابطہ کیا تھا۔ رپورٹس کے مطابق مذکورہ پولیس افسر سے تحقیقات کی جارہی ہیں جس کے مکمل ہونے کے بعد مزید تفصیلات موصول ہوں گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی