مشرقِ وسطی میں کشیدگی کم کرنے کیلئے برطانوی وزیراعظم سر کئیراسٹارمر کی ایرانی صدر سے بات چیت ہوئی ہے،برطانوی میڈیا کے مطابق دونوں رہنمائوں کے درمیان بات چیت کے دوران سر کئیر اسٹارمر نے کہا کہ ایران، اسرائیل پر حملے سے باز رہے، جنگ کسی کے مفاد میں نہیں،برطانوی وزیراعظم نے مشرق وسطی کی صورتحال پر گہری تشویش کا بھی اظہار کیا،برطانوی میڈیا کے مطابق برطانوی وزیراعظم نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے فون پر 30منٹ تک بات چیت کی،برطانوی میڈیا کے مطابق وزیراعظم کئیر اسٹارمر نے ایرانی صدر سے رابطے سے قبل امریکی صدر اور یورپین اتحادی ممالک کے رہنمائوں سے بھی تبادلہ خیال کیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی