برطانوی وزیراعظم کیئراسٹارمر نے اسرائیلی وزیراعظم نتین یاہو سے ٹیلیفونک رابطہ کرکے خان یونس سے بازیاب ہونے والی چھ اسرائیلی یرغمالیوں کی لاشوں پر افسوس کا اظہار کیا،عالمی میڈیا کے مطابق دونوں رہنمائوں کے درمیان غزہ جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کیلئے سفارتی کوششوں پر تبادلہ خیال ہوا،برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر کا کہنا تھا کہ اسرائیل کو اپنے دفاع کا حق حاصل ہے، علاقائی سلامتی کو برقرار رکھنے کے لیے شراکت داروں کے ساتھ کام جاری رکھیں گے،برطانوی وزیراعظم نے نیتن یاہو پر زور دیا کہ غزہ میں انسانی امداد بڑھائیں اور بین الااقوامی قوانین کی پاسداری یقینی بنائیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی