i بین اقوامی

برطانوی وزیر خارجہ کا سعودی ہم منصب کو فون، غزہ اور لبنان پر تبادلہ خیالتازترین

July 10, 2024

سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اور ان کے برطانوی ہم منصب کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے جس میں غزہ اور لبنان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا،غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے گزشتہ روز برطانیہ کے نئے وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے، سعودی وزیر خارجہ نے ڈیوڈ لیمی کو حالیہ انتخابات میں کامیابی کے بعد عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی،سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اور ان کے برطانوی ہم منصب ڈیوڈ لیمی نے گفتگو کے دوران دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے اور مشترکہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا، اس کے علاوہ دونوں رہنمائوں نے غزہ اور لبنان کی صورتحال، خطے میں کشیدگی کم کرنے کی اہمیت پر بھی بات چیت کی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی