i بین اقوامی

برطانوی جوڑے، چینی نژاد امریکی اور افغان مترجم کو گرفتار کیا گیا ہے، طالبان کی تصدیقتازترین

February 25, 2025

برطانوی وزارت داخلہ نے تصدیق کی ہے کہ افغان طالبان نے 2 برطانوی جوڑے، ایک چینی نژاد امریکی اور ان کے افغان مترجم کو گرفتار کیا گیا ہے۔ غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان وزارت داخلہ کے ترجمان عبدالمتین قانی نے کہا کہ بعض خدشات کی بنیاد پر حکام نے 4 افراد کو حراست میں لیا، جن میں دو برطانوی شہری جن کے پاس افغان دستاویزات ہیں، ایک چینی نژاد امریکی شہری اور ان کا مترجم شامل ہے، یہ مسئلہ جلد حل کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔واضح رہے کہ سارہ اینٹوسٹل نے برطانوی میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں مطالبہ کیا تھا کہ ان کی حکومت اپنے والدین پیٹر اور باربی رینالڈز کی رہائی کے لیے ہر ممکن کوشش کرے، جو کئی سال سے افغانستان میں تربیتی پروگرام چلا رہے تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی