برطانوی عام انتخابات میں بڑے بڑے برج الٹ گئے، وزیردفاع سمیت کئی اہم وزرا کو عوام نے مسترد کردیا، سابق وزیراعظم لزٹرس بھی ناکام ہوگئیں، جبکہ پاکستانی نژاد ناز شاہ کو کامیابی مل گئی۔ وزیردفاع گرانٹ شیپس سمیت رشی سوناک کی کابینہ کے کئی اہم وزرا کو عوام نے مسترد کردیا۔ کنزرویٹو پارٹی کی سینئر وزیر پینی مارڈینٹ اور ٹوری کے اہم ترین ممبر سمجھے جانے والے جیکب ریس ماگ کو بھی ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا۔ برطانوی وزیراعظم رشی سوناک اپنی نشست جیتنے میں کامیاب رہے، پاکستانی نژاد نازشاہ کو بھی کامیابی مل گئی۔ برطانیہ کی لیبر پارٹی نے ملک کے عام انتخابات میں کامیابی حاصل کرلی، انہوں نے ہاس آف کامنز میں ورکنگ اکثریت کے لیے 326 سیٹوں کی حد عبور کر لی ہے۔ پارلیمان میں اکثریت حاصل کرنے کے بعد لیبر پارٹی کے سربراہ و منتخب وزیر اعظم کیئر اسٹارمر نے لندن میں ایک فاتحانہ تقریر میں بتایا کہ اس طرح کا مینڈیٹ ایک بڑی ذمہ داری کے ساتھ آتا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی