i بین اقوامی

برطانیہ،سائبر حملے میں مبینہ طور پر ملوث 17سالہ لڑکا گرفتارتازترین

September 13, 2024

برطانوی ادارے نیشنل کرائم ایجنسی(این سی اے)نے والسال کے علاقے سے ٹرانسپورٹ فار لندن (ٹی ایف ایل)کو متاثر کرنے والے سائبر سیکیورٹی کے واقعے کی تحقیقات کے سلسلے میں ایک 17سالہ لڑکے کو گرفتارکر لیا ہے،نوجوان کو یکم ستمبر کو ٹی ایف ایل پر لانچ کیے گئے حملے کے سلسلے میں کمپیوٹر مِس یوز ایکٹ کی خلاف ورزی کے شبے میں حراست میں لیا گیا تھا،5ستمبر کو گرفتار کیے جانے والے نوجوان سے این سی اے افسران نے تفتیش کی اور بعد ازاں ضمانت پر رہا کر دیا گیا،یہ پیش رفت ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب ٹی ایف ایل نے بتایا کہ سائبر حملے میں کچھ صارفین کے ڈیٹا تک رسائی حاصل کی گئی تھی،یکم ستمبر کو شناخت کیے جانے والے اس واقعے کی ٹی ایف ایل این سی اے کے ساتھ تحقیقات کر رہا ہے۔ ٹی ایف ایل کا کہنا تھا کہ اس حملے کچھ صارفین کے نام اور رابطے کی تفصیلات تک رسائی حاصل کی گئی ہے،ممکنہ طور پر کچھ اوئسٹر کارڈ ری فنڈ ڈیٹا تک بھی رسائی حاصل کی گئی ہے جس میں بینک اکانٹ کی تفصیلات شامل ہوسکتی ہیں،ٹی ایف ایل کی چیف ٹیکنالوجی افسر ششی ورما کا کہنا تھا کہ سسٹمز اور صرفین کے ڈیٹا کی سیکیورٹی ادارے کے لیے بہت اہم ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی